Computer Test | EducationFUN Information Technology Services

Computer Test of EducationFUN Information Technology | IT Services


Highlights:

Why Computer Education is most important for students?
Why not try for Short Computer Diplomas?
Which Computer Course/Diploma is most better for students?
Why it is necessary to learn computer for every type of student?
What is our vision on Computer Test Service?
Why Computer Education is most important for students?
آج کل کمپیوٹر کی تعلیم ہونا ایک بہت بڑی ضرورت ہے۔ ہر سٹوڈنٹ اپنی زندگی میں کامیابی چاہتا ہے۔ چاہے پڑھائی میں اتنا اچھا نہیں ہے پھر بھی اس کی خواہش ہوگی کہ وہ زندگی میں اچھا روزگار حاصل کرے۔ معاشرے میں اس کا ایک نام ہو۔ اس کو کوئی یہ نہ کہے کہ وہ نالائق ہے۔ والدین یہ طعنہ نہ دیں کہ پڑھا لکھا کر بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ۔
Why Computer Education is necessary for every student?

کمپیوٹر کی تعلیم کیوں ضروری ہے؟
اصل میں سٹوڈنٹ کی ایجوکیشن میں ایسا ہوتا ہے کہ ان کو ذہنی طور پر تقریبا پندرہ سال یہ پڑھایا جاتا ہے کہ وہ یا تو ڈاکٹر بنے گا یا انجینئر بنے گا یا کوئی اور نوکری کرے گا۔ جیسا کہ پائلٹ اور فوج وغیرہ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ خود کو اسی نوکری پر پکا سمجھنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے کہ وہ نوکری کرے یا نہ۔ مگر ایک چیز یہاں غلط ہو سکتی ہے کہ اس کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اگر اس کو اس کا وژن نہ ملا تو وہ کیا کرے گا۔ اس لیے بیک اپ کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ کمپیوٹر کی تعلیم ہر عام و خاص کے لیے ضروری ہے۔
Why not try for Short Computer Diplomas?


عام قسم کے انسٹیٹیوٹ شارٹ ڈپلومہ کے نام سے کیسے دھوکا دیتے ہیں؟
ہمارے یہاں پر یہ ہوتا ہے کہ بہت سے اکیڈمیز اور انسٹیٹیوٹ ایسے ہیں جو شارٹ ڈپلومہ کرواتے ہیں جو تین ماہ سے زیادہ نہیں ہوتے۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ وہ عوام کولوٹتے ہیں اور دوسری عوام بھی یہی چاہتی ہے۔ کیونکہ مثال کے طور پر اگر ویب ڈویلپمنٹ تین ماہ میں کروایا جائے تو میرا اندازہ ہے کہ سٹوڈنٹ کو اتنی کمانڈز کا خلاصہ بھی نہیں آئے گا۔ اس لیے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کسی گائوں میں بھی ہیں تو آپ کو ایک ذریعہ ایسا ضرور ملنا چاہیے جس میں آپ کے علم میں یہ آئے کہ فلاں ڈپلومہ کے  Table of Contents  کیا ہوسکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو کم از کم گہرائی کے طور ڈپلومہ کے متعلقہ چیزوں کا نام تو آتا ہوگا۔ جو کہ شارٹ ڈپلومہ میں لیے بھی نہیں جاتے۔
Which Computer Course/Diploma is most better for students?

سٹوڈنٹ کو کمپیوٹر میں کیا سیکھنا چاہیے؟
جہاں تک میرا خیال ہے سٹوڈنٹ کو ہمیشہ شروع سے سٹارٹ کر کے اچھے اور ایسے کام سیکھنے چاہییں جن کی ویلیو کافی ہے جیسا کہ ویب ڈویلپمنٹ۔ باقی چھوٹے موٹے کورس اچھے تو ہیں مگر ان سے بندہ زیادہ پیسے نہیں کما پاتا۔ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپیوٹر کے لیے صرف پریکٹیس کی ضرورت ہے۔ چیزوں کو سیکھنا ضروری ہے ، یاد رکھنا ضروری نہیں ہے۔
Why it is necessary to learn computer for every type of student?
 کیا ہر قسم کے سٹوڈنٹ کو کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے؟
جی ہاں!  کم از کم اتنا ضرور سیکھ لیناچا ہیے کہ مستقبل میں محتاجی سے بچ جائے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ جن سٹوڈنٹس کے اے پلس قسم کے مارکس آتے ہیں وہ بڑے غرور میں ہوتے ہیں اور کمپیوٹر وغیرہ سیکھنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں۔ بعد میں جب ان میں سے اکثریت کو اپنا وژن ڈوبتا نظر آتا ہے پھر وہ وقت ضائع کرنے کی بنا ء پر اس قابل بھی نہیں ہوتے کہ  کسی اچھی پوسٹ پر اپنے آپ کو سٹینڈ کر سکیں۔ مختصر یہ چونکہ ان کے ہاتھ کوئی ہنر نہیں ہوتا اس لیے پرائیویٹ سکولز میں بہت کم تنخواہ پر ٹیچنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ اگر یقین نہ آئےتو کوئی بھی اخبار اٹھا کر دیکھ لیں جس میں گورنمنٹ جاب کا اشتہار ہو اور اس میں کافی زیادہ جاب ہوں۔  آپ دیکھیے گا کہ بی ایس سی اور بی اے کو ایک جیسا لکھا گیا ہے حالانکہ ایک سٹوڈنٹ آسانی سے جان سکتا ہے کہ بی ایس سی کتنی مشکل ہے اور اس کی نسبت بی اے کتنا آسان ہے۔ مگر گورنمنٹ کے قوانین میں یہ دونوں برابر ہیں۔ بات صرف مہارتوں کی ہے جیسا کہ کمپیوٹر ٹائپنگ وغیرہ
What is our vision on Computer Test Service?
کمپیوٹر ٹیسٹ سروسز سے ہمارا کیا مقصد ہے؟
اس بارے میں ہم نے ایک کمپیوٹر ٹیسٹ سروس بنائی ہے جس میں ہمارا ادارہ گین ٹیک فار آئی ٹی سٹوڈنٹس کے کمپیوٹر ٹیسٹ لیا کرے گا۔ یہ ٹیسٹ ریگولر سٹوڈنٹس کے علاوہ فری بھی لیا جائے گا۔ (فری ٹیسٹ کے لیے فارم کی فیس سو روپے جمع کروانی ہوگی باقی سب کچھ فری ہو گا۔)
اس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے ادارہ سارے کورسز کا ڈیٹا آن لائن کرے گا۔ ہر تین ماہ بعد ایک ٹیسٹ لیا جائےگا جس میں تقریبا 100 لیکچرز کا ٹیسٹ ہوگا۔ ایک کورس 1000 پریکٹیکل پر مشتمل ہو گا۔ جس کو مکمل کرنے کے بعد سٹوڈنٹ کے نام سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔   سوائے ٹیسٹ کے سارا کچھ آن لائن کیا جائے گا تاکہ ہر سٹوڈنٹ اپنی اپنی رہائشگاہ پر ہی کمپیوٹر سیکھ سکے۔ باقی جس کو شوق ہو وہ ہمارے ٹیسٹ میں شرکت کر سکتا ہے۔ سرٹیفکیٹ صرف اس سٹوڈنٹ کو جاری کیا جائے گا جو ریگولر ٹریننگ لیتا ہے اور ریگولر ٹیسٹ میں شرکت بھی کرتا ہے۔ فری کمپیوٹر ٹریننگ کے نظریہ سے کم از کم یہ فائدہ تو ہو گا کہ جن لوگوں کو ہمارے وژن پر یقین نہیں ہے وہ اس سے جان لیں گے کہ ہم اپنا کام کس طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔  
ہماری فری کمپیوٹر کورس کی آفر کے بارے میں اس لنک میں جانیے:

Free Computer Course Offer


اس لنک میں وضاحت ہے کہ فری کمپیوٹر کورس اور پروفیشنل کمپیوٹر کورس میں کیا فرق ہے:
Free Computer Courses vs. Paid Computer Courses

Please Select Embedded Mode For Blogger Comments