Bise gujranwala admission form 10th class 1st annual 2023

GainTECH4IT Bise gujranwala board admission form for 10th class 1st annual 2023 

 Bise gujranwala board admission form for 10th class 1st annual 2023


When will the Secondary School Certificate Class 10 (First Annual) 2023 be held?

All the concerned are informed that the examination organized by the Boards of Intermediate and Secondary Education Gujranwala 9th and 10th (First Annual) 2023 is starting from 01-04-2023.

امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ جماعت دہم(فرسٹ اینول ) 2023ءکب منعقد ہوگا؟

جملہ متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ ہذا کے زیر اہتمام امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ جماعت نہم ودہم(فرسٹ اینول ) 2023ء مورخہ 01-04-2023سے شروع ہو رہاہے ۔ 

 

When will the class 9th exam 2023 first annual be held

All the students are informed that the examination of Class 9th First Annual 2023 is starting from ________. It starts approximately a fortnight after the matriculation theory exams

 امتحان جماعت نہم 2023 فرسٹ سالانہ کب منعقد ہوگا؟

تمام سٹوڈنٹس  کو آگایہی دی جاتی ہے کہ امتحان نہم کلاس سالانہ فرسٹ اینول 2023 مورخہ  ۔۔۔۔۔۔۔۔سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ تقریبا میٹرک کے تھیوری امتحانات کے پندرہ دن بعد شروع ہو جاتا ہے۔



گوجرانوالہ بورڈ امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ جماعت نہم ودہم(فرسٹ اینول ) 2023ء کا آفیشل نوٹیفیکیشن کہاں سے ملے گا؟

یہ نوٹیفکیشن برائے داخلہ جماعت نہم و دہم فرسٹ اینول امتحان 2023 گوجرانوالہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ملے گا۔ نیز یہ نوٹیفکیشن ہماری ویب سائٹ پر بھی ایڈمیشن کے مینو میں بھی ملے گا۔

 

 

امتحان میٹرک سالانہ 2023 فرسٹ سالانہ کا داخلہ فارم / امتحانی فیس کا شیڈول کیا ہے؟

مذکورہ امتحان میں شرکت کے لیے ریگولر اورپرائیویٹ امیدواران کے داخلہ فارم/ امتحانی فیس کی وصولی بارے شیڈول حسب ذیل ہے:


سنگل فیس کیا ہوتی ہے؟

داخلہ فارم میں داخلہ فیس میں کسی کا اضافہ نہ ہو اور اس کو اسی شرح پر موصول کیا جائے جس شرح پر یہ ایڈمیشن شیڈول پر بتائی جاتی ہے۔ اگر اس میں دوسرے واجبات کے علاوہ اضافہ ہو تو وہ سنگل فیس نہیں ہوتی۔


داخلہ فارم انٹرنیٹ سے نکالنے کی سنگل فیس کے ساتھ شروع  ہونے کی کیا تاریخ ہے؟

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم انٹرنیٹ سے نکالنے کی شروع تاریخ 20 دسمبر 2022ہے ۔

 

داخلہ فارم بینک میں بمعہ فیس  سنگل فیس کے ساتھ جمع کی آخری تاریخ کیا ہے؟

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بینک میں بمعہ فیس جمع کی آخری تاریخ 18 جنوری 2023 ہے۔ 

 

ایڈمشن میں ڈبل فیس کیا ہوتی ہے؟

داخلہ فارم میں جو ایڈمیشن کی فیس بتائی جاتی ہے اس کا دوگنا کرنا ڈبل فیس کہلاتا ہے۔ 

 

دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم نیٹ سے ڈائون لوڈ کرنے کی شروع تاریخ کیا ہے؟

داخلہ فارم دوگنا فیس کے ساتھ نیٹ سے ڈائون لوڈ کرنے کی تاریخ 19 جنوری ہے۔


نیٹ سے دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم ڈائون بنک میں جمع کروانے کی آخری تاریخ کیا ہے؟

انٹرنیٹ سے داخلہ فارم ڈبل فیس کے ساتھ ڈائون لوڈ کر کے بنک میں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2023 ہے۔

 

داخلہ فارم کی تین گنا فیس کیا ہوتی ہے؟

داخلہ فارم کے شیڈول پر موجود داخلہ فیس کو ٹرپل کر دینے کا عمل تین گنا فیس کہلاتا ہے۔اس میں پروسیسنگ فیس ، سند فیس اور رجسٹریشن فیس وغیرہ شامل نہیں ہوتی۔


گوجرانوالہ بورڈ میں تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم ڈائون لوڈ کرنے کی شروع تاریخ کیا ہے؟

گوجرانوالہ بورڈ میں تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم ڈائون لوڈ کرنے کی شروع تاریخ 31 جنوری مقرر  ہے۔

 

ایڈمیشن گوجرانوالہ بورڈ میں داخلہ فارم تین گنا فیس کے ساتھ ڈائون لوڈ کرکے بینک میں جمع کروانے کی آخری تاریخ کیا  مقرر  ہے؟

ایڈمیشن گوجرانوالہ بورڈ میں داخلہ فارم تین گنا فیس کے ساتھ ڈائون لوڈ کرکے بینک میں جمع کروانے کی آخری تاریخ کیا  مقرر  ہے؟

 

31جنوری2023ء تا  07فروری 2023ئ

مذکورہ بالا امتحانات کے سلسلہ میں شرح فیس داخلہ

گروپ

فیس نہم (پارٹ I)

فیس دہم (پارٹ II)

نہم و دہم (دونوں کلاسز )  /کمپوزٹ داخلہ فیس

سائنس گروپ ریگولر

700/=روپے

700/=روپے

1400/=روپے

آرٹس گروپ ریگولر(بغیر پریکٹیکل)

650/=روپے

650/=روپے

1300/=روپے

آرٹس گروپ ریگولر معہ پریکٹیکل مضامین

700/=روپے

 700/=روپے

1400/=روپے

آرٹس گروپ پرائیویٹ بغیر پریکٹیکل مضمون

700/=روپے

700/=روپے

1400/=روپے

آرٹس گروپ بمعہ پریکٹیکل مضامین،پرائیویٹ

750/=روپے

750/=روپے

1500/=روپے

سائنس گروپ پرائیوٹ

750/=روپے

750/=روپے

1500/=روپے

سرٹیفکیٹ (سند) فیس ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کے لیے

 700/= روپے۔یہ فیس جماعت دہم کا امتحان دینے والے امیدواران کوصرف ایک مرتبہ داخلہ فیس کے ساتھ جمع کروانا ہو گی۔

رجسٹریشن فیس

 1000/=روپے۔یہ فیس  صرف پہلی بار شرکت کرنے پرعائد/ وصول کی جائے گی۔

پروسیسنگ فیس جماعت نہم ودہم گورنمنٹ /الحاق شدہ ادارے

 530/=  روپے فی طالب علم

پروسیسنگ فیس جماعت نہم و دہم پرائیویٹ امیدواران

 530/=  روپے فی طالب علم



سرٹیفکیٹ فیس کیا ہوتی ہے؟



پروسیسنگ فیس کیا ہوتی ہے؟


اہم قواعدو ہدایات:-



(1)    امتحان سیکنڈری سکول (نہم/دہم)سالانہ 2023ء کے لیے ریگولر امیدواران کا تمام Dataبورڈہذا کی  آفیشل Web Siteپر Upload کر دیا   گیاہے۔ جس سے ادارہ جات اپنے داخلہ فارم ڈائون لوڈ کریں اور ان کو مکمل کرکے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق دفتر ہذا میں جمع کروائیں۔

(2)   امتحان سیکنڈری سکول (نہم/دہم)سالانہ2023ء کے لیے پرائیویٹ امیدواران اپنے داخلہ فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ

            http://www.bisegrw.edu.pk پر آن لائن بھجوانے کے بعد انکی ہارڈ کاپی جو ایک پرت پر مشتمل ہوگی کو تصدیق کروا کر حبیب بینک لمیٹیڈ کی         نامزد برانچز میں سے کسی ایک برانچ میں جمع کرائیں۔بینک اس فارم سے فیس جمع کرانے کی ایک رسیدامیدوار کودے گا اور داخلہ فارم اپنے پا س رکھے گا۔        فیس جمع کرانے کی رسید ہی داخلہ فارم کی وصولی کی رسید تصور ہوگی۔

(3)     گورنمنٹ / الحاق شدہ ادارہ جات، بورڈ کی درج بالا آفیشل web-site سے فارورڈنگ لیٹر برائے فنانس انکم کے دو پرت ڈائون لوڈ کریں گے اور مذکورہ فارورڈنگ

         لیٹر کے ساتھ اصل بینک چالان منسلک کر کے فنانس انکم سیکشن میں جمع کروائیں گے اور دوسرے پرت پر فارورڈنگ لیٹر برائے امتحانی برانچ پر شعبہ فنانس انکم        کے متعلقہ اہلکار سے وصولی لیکر داخلہ فارمز امتحانی برانچ میں جمع کروائیں گے یاد رہے کہ مذکورہ بالا میٹریل پر فنانس برانچ کی طرف سے وصولی کی رسید کو ملاحظہ

         کیے بغیر داخلہ فارم کسی بھی صورت امتحانی برانچ میں جمع نہیں ہو ں گے۔ نیز ریگولر داخلہ فارم بذریعہ رجسٹری بھجوانے کی صورت میں ہر ادارہ اصل بینک چالان بمعہ فارورڈنگ لیٹر برائے فنانس انکم بنام اسسٹنٹ / ڈپٹی سیکرٹری فنانس BISE گوجرانوالہ کو ارسال کریں۔

 (4)   حکومت پنجاب نے پبلک سیکٹر کے ریگولر امیدواران کو رجسٹریشن اور امتحانی فیس سے مستثنیٰ قرار دیا ہواہے ۔ تاہم

         (i)  اگر کسی امیدوار کا داخلہ، فیس شیڈول کے مطابق دوسرے یا تیسرے فیز میں آیا تو اس سے مروجہ شیڈول کے تحت فیس وصول کی جائے گی۔              (ii) گورنمنٹ اور الحاق شدہ ادارہ جات اپنے ریگولر امیدواران برائے جماعت نہم کے امتحان کے لیے پروسیسنگ فیس مبلغ530/=روپے فی طالبعلمجمع    کرائیں گے ۔                                    

         (iii)  پرائیویٹ امیدواران برائے امتحان نہم کے لیے پروسیسنگ فیس مبلغ530/=روپے کے ساتھ داخلہ فیس بھی جمع کروائیں گے۔

         (iv)  ریگولر امیدواران جو جماعت نہم کے امتحان میں فیل ہونے کے بعد دوبارہ جماعت نہم میں Re-Admitہوں وہ بھی داخلہ فیس کے علاوہ       پروسیسنگ فیس مبلغ530/=روپے جمع کروائیں گے۔جبکہ پرائیویٹ امیدواران جو دوبارہ جماعت نہم کا امتحان دے رہے ہیں وہ داخلہ فیس +رجسٹریشن        فیس کے علاوہپروسیسنگ فیس مبلغ530/= روپے جمع کروائیں گے۔

(5)      پبلک سیکٹر کے ریگولر امیدواران جو کلاس دہم کا امتحان دے رہے ہیں وہ پروسیسنگ فیس مبلغ530/=روپے +سرٹیفکیٹ اجراء فیس مبلغ700/=روپے جمع کروائیں گے ۔

(6)    پرائیویٹ سیکٹر کے الحاق شدہ ادارے اور پرائیویٹ امیدواران پروسیسنگ فیس مبلغ530/=روپے +سرٹیفکیٹ اجراء فیس مبلغ700/=روپے کے علاوہ      داخلہ فیس بھی جمع کروائیں گے۔

(7)    ایسے Re-Appearامیدواران جو ایک یا دو فیل شدہ مضمون /مضامین کا امتحان دے رہے ہیں جن کا پریکٹیکل نہیں ہے مگر اس سے پہلے وہ پریکٹیکل والا

         مضمون پاس کر چکے ہیں تو انہیں سائنس گروپ کیٹیگری میں داخلہ فیس جمع کروانا ہو گی۔

(8)    امتحان میں دوبارہ شامل ہونے والے ریگولر/پرائیویٹ امیدواران اپنا سابقہ رولنمبر بمعہ سال کے ساتھ بورڈ ہذا کی ویب سائٹ سے اپنا داخلہ فارم

         حاصل کر سکتے ہیں۔

(9)    داخلہ فیس ہمراہ داخلہ فارم مقررہ تاریخ تک حبیب بنک کی نامزد کردہ برانچزمیں سے کسی ایک برانچ میں وصول ہونا لازمی ہے۔

(10)  جمع شدہ فیس نا قابلِ واپسی ہوگی۔

(11)  کوئی بھی ادارہ /امیدوار (Double) داخلہ فارم بھجوانے کا مجاز نہ ہوگا۔ایسا کرنے پر بورڈ  ہذاکے نوٹیفکیشن نمبر 46/17مورخہ 26-10-17کے تحت   ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(12)  سربراہ ادارہ جات سے گذارش ہے کہ وہ داخلہ فارم پر اصل امیدوارکے دستخط ونشان انگوٹھا ثبت کروائیں۔تصدیق کے بعد غلط ثابت ہونے پر سربراہ         ادارہ کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

(13)     سربراہ ادارہ جات سے اس امر کو یقینی بنانے کی بھی درخواست ہے کہ وہ فون نمبر ْ/ موبائل  نمبر کے کالم میں امیدوار کافون نمبر یا اس کے والد /گارڈین کا فون

         نمبر ہی درج کریں.نیز ہر امیدوار کے داخلہ فار م پر ب فارم نمبر اور والد کا شناختی کارڈ نمبر بھی درست درج کریں۔

   (14)        درج بالا شیڈول کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

(15)  ایسے امیدواران جو دہم میںشامل امتحان ہوچکے ہوں وہ صرف جماعت نہم کانہ تو داخلہ فارم دوبارہ بھجوا سکتے ہیںاور نہ ہی امتحان دے سکتے ہیں ۔

(16)  جملہ ریگولر / پرائیویٹ امیدواران دوران امتحان کرونا کی صورت میں COVID-19  کے SOP'S  پر عمل درآمد کے پابند ہوںگے۔

(17) ایسے امیدواران جو ایڈمشن فیس آن لائن سسٹم (Jazz Cash, Easy Paisa, Konnect/1Bill Link) کے تحت جمع کروائیں گے اپنے داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بمعہ

ٍٍ         فیس کی ادائیگی کا سکرین شارٹ بذریعہ ڈاک / دستی گوجرانوالہ بورڈ کی ون ونڈو برانچ کو ارسال / جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔مزید یہ کہ امیدوار داخلہ فیس جمع کروانے

         کے بعد Transaction ID   گوجرانولہ بورڈ کی آفیشل ویب ایڈمیشن پورٹل پر درج کرکے Submit  کرے گا۔Submit   نہ کرنے کی صورت میں رولنمبر

         سلپ جاری نہیں ہوگی۔اور رولنمبر سلپ کے حصول کے لئے نئے شیڈول کے مطابق دوبارہ فیس جمع کروانا ہوگی۔نیز داخلہ فیس HBLبینک میں جمع کروانے کی صورت میں

         داخلہ فارم بھی بینک میں جمع ہوگا۔

(18) پرائیویٹ امیدواران اپنی رولنمبر سلپ آن لائن سسٹم کے تحت بور ڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

        

کاپی برائے اطلاع:۔                                                                                 ۔دستخط۔

1۔جملہ سیکرٹر یز انٹر میڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ، پاکستان                                                                   )پروفیسرمحمد نعیم بٹ(    

2۔ گوجرانوالہ بورڈ کی حدود میں واقع تسلیم شدہ ہائیر سیکنڈری سکولز /سیکنڈری سکولز کے سربراہان                                 کنٹرولر امتحانات

3۔ جناب اسٹیشن کمانڈر ، گوجرانوالہ کینٹ     4۔ جناب ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ، گوجرانوالہ ریجن ،گوجرانوالہ

5۔ جناب مینجر ، حبیب بینک لمیٹڈ بورڈ کیمپس اور دوسری برانچز کیلئے 50کاپیاں                              

6۔ سسٹم اینا لسٹ ( برائے ویب سائٹ )      7۔ داخلی تقسیم                                              اسسٹنٹ سیکرٹری( اکیڈمک)

                                                                                                 مورخہ :22-12-2022


10th class admission form 2023
last date of admission 10th class 2023 lahore board
 10th class admission form private
10th class admission 2023 last date

10th class admission fees 2023
private matric admission
matric admission fee 2023 lahore board
matric private admission fee 2023



 

Please Select Embedded Mode For Blogger Comments

Previous Post Next Post