Breaking News
Loading...
Wednesday, 15 October 2014

Paper Rechecking Procedure - Gujranwala Board

Paper Rechecking Procedure - Gujranwala Board

Paper Rechecking Procedure - Gujranwala Board
Paper Rechecking Procedure - Gujranwala Board
پیپر ری چیک کروانے کے لیے
1۔    سب سے پہلے ری چیکنگ فارم حاصل کریں۔ یہ فارم آپ کو ہماری سائٹ سے یا گوجرانوالہ بورڈ کی ویب سائٹ سے یا پھر گوجرانوالہ بورڈ کے ون ونڈو سیکشن سے مل سکتا ہے۔ فارم کی فوٹو کاپی بھی چل سکتی ہے ۔
2۔    فارم کو دئیے گئے نمونہ کے مطابق پر کریں۔ نمونہ کے فارم میں تمام کوائف فرضی ہیں۔          کوشش کریں کہ تمام خانے مناسب فل کریں تاکہ فارم کو پراسیس کرنے میں آسانی ہو۔
3۔    فارم اپلائی کرنے کے ایک ہفتہ تک ری چیکنگ لیٹر مل جاتا ہے اگر کسی وجہ سے لیٹر نہ مل سکے تو سٹوڈنٹ کوچاہیے کہ  0559200751-5  سے رابطہ کرے تاکہ مزید معلومات لی جا سکے۔
4۔    سٹوڈنٹ کو چاہیے کہ جب پیپر چیک کرنے جائے تو اس بات کی تسلی کر لے کہ :
جوابی کاپی میں جتنے سوالات حل کیے گئے ہیں ، باہر ان کے نمبرز پورے لگائے گئے ہیں،
جوابی کاپی میں لگے نمبرز کے جمع کرنے میں کوئی غلطی تو نہیں ہے،
 کوئی سوال یا اس کا کوئی پارٹ چیک کیے بغیر رہ تو نہیں گیا۔
5۔     بورڈ میں قانون ہے کہ ایک دفعہ چیک کیا ہوا پیپر دوبارہ کسی بھی صورت چیک نہیں کیا جائے گا۔
6۔    ایک پیپر چیک کرنے کی فیس 1000/-ہے ۔ مثال کے طور پر اگر پارٹ ون کا کوئی ایک پیپر چیک کیا جائے تو 1000/-روہے اور اگر دونوں پارٹس کا ایک ہی مضمون چیک کیا جائے تو 2000/-روپے فیس بنتی ہے۔ دوپیپرز کی پوری ری چیکنگ فیس 2100/-روپے ہوگی جس میں 100/-روپے فارم کے ہونگے۔
7۔    رزلٹ کی اشاعت کے دن سے 15دن تک پیپر ری چیکنگ اپلائی کر سکتے ہیں ۔یہاں پر ایک بات غور طلب ہے کہ 15دن تک مکمل درخواست بمع فیس رسید بورڈ آفس میں پہنچ جانی چاہیے۔ ایک بھی چیز وقت پر نہ پہنچنے کی صورت میں ری چیکنگ نہیں کی جائے گی۔
8۔    نامکمل درخواست کی صورت میں تاخیر کی ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔
9۔    فارم کے ساتھ چالان فارم اور رزلٹ کارڈ کی کاپی لگانا ضروری ہے ۔ اگر رزلٹ کارڈ گھر نہ ملا ہو تو انٹرنیٹ سے نکالی ہوئی کاپی قابل قبول ہو گی۔ کسی چیز کی کمی کی صورت میں درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
10۔     مزید کسی معلومات کے لیے بورڈ آفس میں رابطہ کیا جا سکتاہے۔

Paper Rechecking Procedure - Gujranwala Board


Sample Rechecking Form


Rechecking Form Sample - Gujranwala Board

Paper Rechecking Procedure - Gujranwala Board

 For more Info: bisegrw.com
For more Posts: GainTECH4IT.com
Related Terms:
  • Paper Rechecking Procedure - Gujranwala Board,
  • inter exam results,
  • intermediate examination result 2014,
  • intermediate exam results 2014,

0 comments: